پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا۔اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ جزیرہ لارک پر حملے کا جواب دینا ناگزیر ہے، ایران کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، ایران کی قوتِ ارادی آزمانے کی کوشش امریکا اور اسرائیل دونوں کیلئے بھاری ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کی دفاعی و عسکری صلاحیتیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ ابراہیم عزیزی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی کے باعث براہِ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس سے قبل بھی عزیزی امریکا کے ساتھ مذاکرات اور خطے میں امریکی پالیسی پر سخت مؤقف اختیار کرچکے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود…