اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

12 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

12 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

12 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

12 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

12 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

12 hours ago