پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے دوران ایرانی فوج نے کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں امریکی مواصلاتی نظام، لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، فوجی دستوں کی تنصیبات اور ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ کویت نے ایرانی حملوں کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ایران کی نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق ایرانی فوج نے جمعرات کی صبح ’’صاعقہ‘‘ کارروائی کی 31ویں لہر میں دونوں ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج نے ان حملوں کو جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی قرار دیا۔ایرانی فوج کے بیان کے مطابق کویت کے احمد الجابر فضائی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جن میں امریکی مواصلاتی نظام اور لڑاکا طیاروں کے ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملوں سے مواصلاتی نظام اور طیاروں کے ہینگرز کو نقصان پہنچا۔’تسنیم‘ نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المنہاد فضائی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی میں فوجی دستوں کی تعیناتی کے مقامات اور ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج نے احمد الجابر فضائی اڈے کو مغربی ایشیا میں امریکی افواج کے لیے اہم رسدی اور معاونتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اڈا خطے میں امریکی فضائی کارروائیوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایرانی بیان کے مطابق المنہاد فضائی اڈا غیر ملکی افواج کی فضائی معاونت اور نقل و حمل کے لیے اہم مرکز ہے۔ایرانی فوج کے حملوں کے بعد کویت کی وزارت خارجہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور کویت کی سلامتی و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق جمعرات کو علی الصبح ہونے والے تازہ حملوں میں شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایسے حملوں کا تسلسل خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک صورت حال پیدا کر رہا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہےدوسری جانب، ایرانی فوج نے کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کو جنوبی ایران میں امریکی حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ کے 6 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایرانی وزارت صحت کے مطابق 30 اگست سے جاری امریکی حملوں میں اب تک 18 ایرانی شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر کوہستک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک رہائشی مکان پر بھی حملہ کیا گیا، جس میں 5 شہری شہید ہوئے، جن میں 4 سالہ بچہ امیر علی بھی شامل تھا، جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے مقام سے ملنے والا ملبہ غالباً امریکی ساختہ اے جی ایم 154 جوائنٹ اسٹینڈ آف ویپن کا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جنوبی ایران میں حملوں کی جاری کردہ تصاویر میں ایف اے 18 سپر ہارنیٹ طیارہ بھی دکھائی دیتا ہے، جس پر اسی نوعیت کا ہتھیار نصب تھا۔’الجزیرہ‘ کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک مواصلاتی ٹاور سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہتھیار کی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے حملے کو محض غلطی قرار دینا مشکل ہے، تاہم امریکی فوج نے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہےدوسری جانب، ایران کے نیم سرکاری ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران امریکی حملوں میں ایرانی فضائیہ کے 3 پائلٹ بھی شہید ہوئے ہیں۔ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر آغاجاری میں بھی 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جو ایک اور میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…
پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…