اردو نیوز اپڈیٹس

ایران امریکا کشیدگی فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے آخر میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوسکتی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بات چیت اس مرحلے تک پہنچ رہی ہے کہ اس ہفتے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں اعلیٰ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ایک ممکنہ ملاقات ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی اخبار نے بھی لکھاکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل…

16 hours ago

چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے پاکستان…

16 hours ago

پاکستان میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث…

16 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا قیمت 100 ڈالر سے تجاوز

پاکستان نیوز پوائنٹ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امیدیں کمزور پڑنے…

16 hours ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے ہی روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے…

16 hours ago

ایران پاکستان آنیوالے بحری جہازوں کو اجازت دینے پر راضی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران تیل لے کر پاکستان آنے والے تین بحری جہازوں کو اجازت…

16 hours ago