ایران امریکہ مذاکرات پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اسحاق ڈار نے کہا انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہا ہےتاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔نائب وزیراعظم نے کہا ایران-امریکہ سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کی سرکاری پالیسی صرف وہی ہے جو سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے، غیر مصدقہ پاکستانی حکام یا ذرائع، چاہے وہ پرنٹ یا سوشل میڈیا میں نقل کیے گئے ہوں، پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں۔میڈیا صرف سرکاری بیانات پر توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *