اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں سونے کی مسلسل بڑھتی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں سونے کی مسلسل بڑھتی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4436 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ہفتے کے روز تقریباً ساڑھے 3 ماہ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس 15 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 67 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 179 روپے فی تولہ ہوگئی ہےواضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں جاری رجحان کے اثرات پاکستان میں مقامی سونے کی قیمتوں پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیںواضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی یا اضافہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی منڈیوں میں بھی فوری طور پر منتقل ہو جاتا ہے۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید نیچے آتی ہے تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے. تاہم عالمی سطح پر معاشی یا سیاسی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہونے کی صورت میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکہ ڈیفنس الائنس کا نام دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…

14 hours ago

مکہ ڈیفنس الائنس کا ہیڈ کوارٹر ریاض پہلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا ترک وزیرِ خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور…

15 hours ago

ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے چیف جسٹس

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…

15 hours ago

رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں اویس لغاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی…

15 hours ago

ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…

15 hours ago

ایرانی جزیرے لارک پر امریکی حملے پاسدارانِ انقلاب کا متعدد اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود…

15 hours ago