اردو نیوز اپڈیٹس

جدہ ایئرپورٹ پر اچانک فلائٹ آپریشن معطل 45 منٹ بعد پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر اچانک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور ایوی ایشن حکام نے 45 منٹ بعد فضا میں چکر لگانے والی 30 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔فلائٹ ڈیٹا کے مطابق آپریشن کی عارضی بندش کے دوران مختلف ممالک سے جدہ پہنچنے والی متعدد پروازیں لینڈنگ کی کلیئرنس کی منتظر رہیں جبکہ ایئرپورٹ دوبارہ کھلنے کے بعد کئی طیارے لینڈنگ کے لیے اپروچ پر آگئے۔اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر اچانک پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی جس کے باعث دوحہ، بحرین، کوالالمپور، القسیم، دبئی، روم، قاہرہ، استنبول، تبوک، ایمسٹرڈم اور میونخ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی پروازیں لینڈنگ کی منتظر رہیں۔اسی طرح کراچی، لاہور، دہلی، ڈھاکا، جکارتہ، مالے، دمام، فرینکفرٹ، الجزائر، سکاکا اور خرطوم سے آنے والے طیارے بھی جدہ ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت ملنے تک فضا میں چکر لگاتے رہے۔45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کی بحالی سے لینڈنگ کے منتظر طیاروں کو کلیئرنس ملنا شروع ہوگئی تاہم فراہم کردہ فلائٹ ڈیٹا میں آپریشن معطل کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

1 hour ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

1 hour ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

2 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

2 hours ago