اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے۔ ایران کی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔تاہم ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

15 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

15 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

16 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

16 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

16 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

16 hours ago