اردو نیوز اپڈیٹس

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اہم پیغام بھی پہنچایا

پاکستان نیوز پوائنٹ
لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اورموجودہ سیاسی معاملات زیربحث آئے اور وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدرآصف زرداری اورمحسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے، محسن نقوی نے صدرآصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔ذرائع کے مطابق صدر نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤ قف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔ذرائع کے مطابق صدرزرداری نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کرآگے بڑھنا ہوگا، قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل ممکن نہیں۔یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں، ان کا برطانیہ میں قیام 2 ہفتہ طویل ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے…

8 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی…

8 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے اسلام آباد مفاہمتی…

8 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل…

8 hours ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے چینی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے…

8 hours ago

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں…

8 hours ago