پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے کر دیئے، پاسداران انقلاب نے متعدد امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ درجنوں ڈرونز سے امارات کے الظفرہ اور المنہاد اڈوں پر حملہ کیا، ریڈار نظام اور امریکی فوجیوں کے تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے شیخ عیسیٰ اڈے پر بھی ریڈار تنصیبات پر حملے کئے.کویت میں امریکی اڈے علی السالم میں کمانڈ سینٹر پر میزائل اور ڈرون داغے، حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے.ڈرون ہینگر کو نشانہ بنا کر متعدد امریکی ڈرونز تباہ کر دیئے۔پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ حملے بے گناہ شہریوں اور شادی کی تقریب کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں کئے گئےواضح رہے کہ اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…