اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اپنی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک میں افراط زر کو بڑھا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اپنی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک میں افراط زر کو بڑھا رہی ہے۔ جس سے پابندیوں کی زد میں ملک پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران میں ماہ ستمبر کے دوران شرح افراط زر 49 فیصد کے قریب تھی۔ یہ اعداد و شمار ایرانی حکام کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ تاہم صدر پیزشکیان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی افراط زر کو مزید تیز کر رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم خود حکومت کے لوگ افراط زر بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔ پیزشکیان نے ان خیالات کا اظہار مغربی کردستان صوبے میں تقریر کے دوران کیا ہے۔ یاد رہے ایرانی معیشت امریکی و یورپی پابندیوں کے باعث بری طرح تباہ حال ہے۔ یہ پابندیاں ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں جو مسلسل پچھلے کئی سال سے جاری ہیں اور ان میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے مغربی الزامات کو رد کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، جوہری ہتھیاروں کے لیے نہیں۔ ایرانی معیشت کو 12 روزہ جنگ نے مزید تباہی کے کنارے سے لگایا ہے۔ جب اسرائیل اور امریکہ دونوں نے اس جنگ کے دوران ایرانی جوہری پروگرام کو بدترین بمباری کا نشانہ بنایا۔ اس جنگ کی وجہ سے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات بھی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ یاد رہے ایران میں سرکاری ملازمین کی تعداد 24 لاکھ ہے۔ جو سول کے شعبے میں کام کرتے ہیں ۔ فوج سے وابستہ کارکن اور حکام کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ انٹیلی جنس کارکنوں کو بھی سول حکام میں شامل نہیں کیا جاتا۔ صدر پیزشکیان نے اس موقع پر سرکاری حکام سے کہا کہ وہ ملک کی معاشی ابتری کو دیکھتے ہوئے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کریں تاکہ معاشی بوجھ شہریوں پر مزید منتقل نہ ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر…

8 hours ago

افغانستان کی زبانی یقین دہانیاں تحریری معاہدہ بن جائیں تو بہتر ہوگا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی…

8 hours ago

پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا…

9 hours ago

سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم…

9 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد جمعے کو استحکام رہا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار…

9 hours ago