پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے شٹ ڈاؤن جاری رہا تو آنے والے دنوں میں 40 بڑے ہوائی اڈوں پر فضائی سفر میں 10 فیصد تک کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو جائیں گی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ملکی پروازوں کو متاثر کرے گا ، کیونکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز تھکاوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے لے کر پارک وارڈنز تک تقریبا 14 لاکھ وفاقی کارکن بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں یا جبری چھٹی پر ہیں کیونکہ امریکی کانگریس نے فنڈنگ بجٹ پر اتفاق نہیں کیا ہے۔امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن سے اٹلانٹا، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے بڑے ہوائی اڈے سروس میں کمی سے متاثر ہوں گے جو مصروف ترین ہوائی اڈے ہیں۔لیبر یونینوں کا کہنا ہے کہ بہت سے ملازمین شدید تناؤ کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں یا انہیں اپنا گزارہ پورا کرنے کے لیے دوسری ملازمتیں لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ 5 نومبر کو وفاقی حکومت کا بجٹ تعطل امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…