اردو نیوز اپڈیٹس

ایکس اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک (Grok) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے اسپیکر موجود تھے۔صارف کی جانب سے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کرکے کہا گیا کہ اس تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو۔ جواب میں گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹادیا۔اسی طرح اسی پوسٹ میں ایک اور صارف نے گروک سے فرمائش کی کہ تصویر میں سے احمق شخص کو ہٹادو۔ اس بار بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کردی۔گروک کی جانب سے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین اس پر جہاں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں وہیں مودی کے حامی ایکس سے ناراض بھی دکھائی دیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…

4 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…

4 hours ago

حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات…

5 hours ago

یوکرینی ڈرونز کا ہدف پیوٹن تھا روسی حکام نے شواہد اکٹھے کر لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…

5 hours ago

ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…

5 hours ago