اردو نیوز اپڈیٹس

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا نے جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے حتمی فیصلہ آنے پر واضح ہوگا کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین سے کتنی اضافی رقم وصول کی جائے گی، مجوزہ اضافے کی منظوری ہوئی تو صارفین سے مجموعی طور پر تقریباً 36 ارب 54 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جاسکتے ہیں۔یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ (CPPA-G) نے جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی CPPA-G کے مطابق جولائی میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 61 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ مقرر تھی دونوں کے درمیان فرق کی بنیاد پر 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا مہنگے درآمدی ایندھن خصوصاً RLNG درآمدی کوئلے اور دیگر ایندھن کے استعمال نے فیول کاسٹ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جولائی میں بجلی کی فیول لاگت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد زیادہ رہی۔ CPPA-G کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت تقریباً 16 روپے 33 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ بعض مہنگے ذرائع سے پیداوار کی لاگت اس سے کہیں زیادہ رہی۔اس سے قبل نیپرا کے سامنے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدی LNG سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت تقریباً 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی کوئلے سے پیداوار کی لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ اگر نیپرا نے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تو اس کا اثر ستمبر کے بلوں میں سامنے آسکتا ہے، تاہم فی الحال یہ اضافہ حتمی نہیں ہے اور نیپرا کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔صارفین کے لیے یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ حالیہ مہینوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے بلوں میں اضافی رقوم شامل کی جاتی رہی ہیں، نیپرا نے جون 2026 کی FCA کے تحت بھی 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق اگست کے بلوں میں ہوا۔ اب تمام نظریں نیپرا کے حتمی فیصلے پر ہیں۔ اگر ریگولیٹر نے CPPA-G کی درخواست منظور کرلی تو ستمبر میں صارفین کو بجلی کے استعمال کے ہر یونٹ پر اضافی رقم ادا کرنا پڑسکتی ہے، جبکہ درخواست مسترد یا جزوی طور پر منظور ہونے کی صورت میں بوجھ کم ہوسکتا ہے۔ یعنی فی الحال بجلی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے نیپرا کے حتمی فیصلے سے ہی صارفین کے ستمبر کے بجلی بلوں پر اصل اثر واضح ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

1 hour ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

1 hour ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

1 hour ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

1 hour ago

مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات کی…

2 hours ago