پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے بڑا پالیسی شفٹ سامنے آگیا۔ وفاقی کابینہ نےکراچی سمیت ملک بھرکیلئےیکساں ماہانہ ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دیدی ،اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کیلئے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا تھا۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری دی ہے،نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کیلئے یکساں ہو جائےگی۔ فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کیلئے یکساں ہوگی،فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا۔ بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے یکساں لاگو ہوتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام…