پاکستان نیوز پوائنٹ
ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز سامنے آگئی. جس سے کم آمدنی والے طبقے کو سہولت ملے گی تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اور بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان عوام کے لیے حکومت کی جانب سے ممکنہ ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ یونٹس کی 200 سے بڑھا کر 300 یونٹس کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے. اس مجوزہ اقدام کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد ارکانِ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا اور اس کو عوام پر “ناانصافی اور غیر متوازن مالی بوجھ” قرار دیا۔ذرائع کے مطابق اراکینِ اسمبلی نے خاص طور پر ان کیسز کی نشاندہی کی، جن میں گھریلو صارفین اگر 200 یونٹس سے صرف ایک یونٹ بھی تجاوز کر لیں (یعنی 201 یونٹس) تو انہیں سبسڈی سے محروم کر کے مکمل بل نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کر دیا جاتا ہے. جس سے بل میں 5 ہزار روپے تک کا فرق پڑتا ہے۔فی الوقت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو محفوظ (پروٹیکٹڈ) سلیب کے تحت رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جاتی ہے.لیکن اس حد سے تجاوز کرتے ہی مکمل بل مہنگے نرخوں پر چارج کیا جاتا ہے اور یہ یکدم اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس مسئلے کے تفصیلی جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے، جو اس حوالے سے باضابطہ سفارشات پیش کرے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…