اردو نیوز اپڈیٹس

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بناتے ہوئے 33 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ ملا۔ان دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی نیٹ ورک سے تھا، جو خوارج کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور سرحد پار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے .تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی تمام سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

19 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

19 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

19 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

19 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

19 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

19 hours ago