اردو نیوز اپڈیٹس

براہ راست حملے سے گریز امریکی فوج کو وینزویلا کی معاشی ناکہ بندی پر توجہ کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس نے امریکی فوج کو آئندہ کم از کم دو ماہ کے لیے وینزویلا کے تیل کی ترسیل پر سخت نگرانی اور عملدرآمد، جسے حکام نے “قرنطینہ” کا نام دیا ہے، پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اس مرحلے پر وینزویلا پر دباؤ بڑھانے کے لیے فوجی کارروائی کے بجائے معاشی اقدامات اور پابندیوں کے نفاذ کو ترجیح دے رہا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اگرچہ فوجی آپشنز موجود ہیں، مگر فی الحال مقصد یہ ہے کہ پابندیوں کے ذریعے معاشی دباؤ بڑھا کر وہ نتائج حاصل کیے جائیں جو وائٹ ہاؤس چاہتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر وینزویلا سے متعلق اپنے اہداف واضح نہیں کیے. تاہم رپورٹس کے مطابق وہ نجی طور پر صدر نکولس مادورو پر اقتدار چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ مادورو کے لیے اقتدار سے علیحدگی ایک دانشمندانہ قدم ہو سکتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدامات نے مادورو حکومت پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے اور ان کا خیال ہے کہ اگر وینزویلا نے بڑی رعایتیں نہ دیں تو جنوری کے آخر تک اسے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر سیموئل مونکاڈا نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل خطرہ وینزویلا نہیں بلکہ امریکی حکومت ہے۔اس دوران امریکا نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے لدے دو ٹینکرز کو روک کر تحویل میں لیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ ایک تیسرے جہاز، بیلا ون، کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکام کے مطابق اس کے لیے اضافی نفری درکار ہے۔ یہ جہاز اہلکاروں کو بورڈنگ سے انکار کر رہا ہے.جس کے باعث خصوصی تربیت یافتہ ٹیموں کی ضرورت پیش آ رہی ہے جو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اتر سکیں۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال امریکی انتظامیہ کی خواہشات اور کوسٹ گارڈ کے محدود وسائل کے درمیان فرق کو بھی نمایاں کرتی ہے۔اگرچہ امریکی بحریہ کے پاس خطے میں بڑی فوجی موجودگی ہے، جن میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز، متعدد جنگی جہاز اور ایف-35 طیارے شامل ہیں. لیکن قانونی طور پر جہازوں کی تلاشی اور ضبطی جیسے اقدامات کوسٹ گارڈ ہی انجام دے سکتی ہے، جس کے وسائل نسبتاً محدود ہیں۔امریکا نے اس حکمت عملی کو بعض مواقع پر ”ناکہ بندی“ کہا ہے. تاہم حالیہ بیانات میں ”قرنطینہ“ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے، جو 1962 کے کیوبا میزائل بحران کے دوران استعمال ہونے والی زبان کی یاد دلاتی ہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی ناکہ بندی کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مسلح جارحیت سمجھا جاتا ہے۔

ادھر امریکی کوسٹ گارڈ کے اعلیٰ حکام پہلے ہی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ادارہ وسائل اور تیاری کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔اس کے باوجود امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے منسلک ایسے تمام بحری جہازوں کی نگرانی اور روک تھام جاری رکھی جائے گی جو پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مجموعی طور پر یہ صورتحال امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتی ہے. جس کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Faisal Bukhari

Recent Posts

قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

8 hours ago

کرسمس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…

8 hours ago

فیلڈ مارشل کا راولپنڈی چرچ کا دورہ کرسمس تقریبات میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

8 hours ago

قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…

8 hours ago

قائداعظم کا149 واں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…

8 hours ago