پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان طالبان حکومت کا ملوث ہونا امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے، خفیہ اداروں نے کوئٹہ شعبان میں ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے متعدد ٹھکانوں کی نشاندہی کی جو مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر 2026 کو مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پر زیارت اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کیے اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائی میں مزید شدت لائی گئی، جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد مارے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے مقامی آبادی کو دہشت گردی کے خطرے سے نجات دلائی اور آپریشن شعبان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ مند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران آپریشن شعبان سمیت مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے، 71 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور وسیع علاقہ کلیئر کر دیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم برقرار ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…