پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین نے کئی مرتبہ تالیاں بجائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑے مسئلے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تفصیل سے بات کی، اسلام آباد مفاہمت کا ذکر کیا، آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ شہباز شریف نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جبکہ آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کو کھولنے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ کشمیر کی آزادی پر پاکستان کے مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدہ کی بھارت کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو تنبیہہ کی، انہوں نے بھارت کے گزشتہ سال چھ مئی کو پاکستان پر حملے کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو اس جارحیت پر سبق سکھایا، آئندہ بھی بھارت نے پاکستان پر کوئی جارحیت کی تو آئندہ بھی پاکستان بھارت کو سبق سکھائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی طالبان ریجیم کو بھی سخت الفاظ مین تنبیہہ کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دہشتگردی میں ایک لاکھ لوگ شہید ہوئے ہیں۔ افغانستان سے پاکستان مین دہشتگردی ہو رہی ہے۔ افغان سرزمین کو فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے تنبیہہ کی کہ افغانستان اپنی سرزمین سے ہونے والے تمام حملوں کو بند کرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی دوسرے اہم مسائل پر بھی بات کی۔ شہباز شریف کی تقریر میں علاقائی و عالمی سلامتی، مکالمہ و سفارت کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی اقتصادی مسائل، کشمیر اور فلسطین شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود ممالک کے مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیر اعظم شہباز شریف کے نکتہِ نظر کو سراہا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…