اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں نے مقامی ٹریفک کی آمدورفت متاثر کرنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

1 hour ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

1 hour ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

2 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

2 hours ago