اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاگیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی خیبر پختونخوا ہ میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ الگ آپریشنز میں 11 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاتھا۔ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آرکاکہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی 5 خوارج مارے گئے جبکہ دوسری کارروائی بھی میر علی میں ہی کی گئی تھی جس میں 3 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیاتھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیاتھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جہاں 2 خوارج مارے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چوتھی کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج ملک میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر قائم رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے طویل ملاقات مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے طویل…

13 hours ago

تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف…

13 hours ago

خوش آمدید اے سپہ سالار محترم فیلڈ مارشل کا ایران کا منفرد استقبال دنیا بھر میں چرچا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک خصوصی موسیقی…

13 hours ago

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے…

13 hours ago

دنیا ظالموں کے قبضے میں ہے امریکی جنگی پالیسیوں پر پوپ لیو کی سخت تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہارم نے کیمرون میں خطاب…

13 hours ago

ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکا جائے گا سربراہ امریکی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے دھمکی…

13 hours ago