پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے میں ایک اور اہم پیشرفت،،، بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔۔ بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ ڈھاکا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ پر مشتمل کسی اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔۔ ۔۔ مونٹاج ۔۔ ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کسی بھی فیصلے میں اپنے قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا۔۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔۔ دوسری جانب بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے تعلقات میں بھی پیش رفت جاری ہے۔۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے
