اردو نیوز اپڈیٹس

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار تشکر

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات ہوئی۔ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر اردوان کا کہنا کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں صدر آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستانآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی…

10 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی…

10 hours ago

پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے آج وہی اسرائیل اور ہندوستان کیساتھ کھڑے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان…

10 hours ago

نائیجیریا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر واپس کرکے آئی ایم ایف کے قرض سے آزاد ملک بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ نائیجیریا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حاصل کردہ 3 ارب…

10 hours ago

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب…

10 hours ago