اردو نیوز اپڈیٹس

دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں صدر آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستانآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارکباد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے. آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں. ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے.ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں. آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

4 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

4 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

4 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

4 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

4 hours ago