اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت خطے خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
غیر ملکی ٹی وی سےآر ٹی عریبیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کا پس منظر جاننا بہت ضروری ہے، بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو الزام لگانا شروع کر دیا. ان کا کہنا تھا ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے دو دن بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، بغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگانا کہاں کی دانشمندی ہے؟۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کہا ثبوت ہے تو غیرجانبدار ادارے کو دیں، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں، بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا، بھارت نے یکطرفہ کارروائی میں ہماری مساجد پر میزائل داغے اور بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا۔ بھارت پاکستان میں جاری دہشتگردی کااصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی مقدس ذمہ داری ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کا تحفظ ہے، ہم نے یہ ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے، پاکستان نے جارحیت کا فوری،سخت اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کو حقیقت کا سامنا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات کو بھارت نے حملہ کیا،پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے ، بھارت کیخلاف قوم اور افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئیں ، بھارت بھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور اس کی افواج نہ کبھی جھکتی ہیں، نہ جھکائی جا سکتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ10مئی کو پاکستان نے نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ایک بھی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا یہ ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب تھا، بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی زبردست کام کرتے ہوئے عالمی برادری کو انگیج کیا، ہم پرتشدد قوم نہیں،ہم ایک سنجیدہ قوم ہیں، پاکستان کی پہلی ترجیح امن ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ…

15 hours ago

چین کی پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت ایس سی او اجلاس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ…

15 hours ago

محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات دہشتگردی کیخلاف اقدامات تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر…

15 hours ago

پارلیمنٹ کی سیاست کرلی اب سڑکوں پر بات کریں گے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا…

16 hours ago

مستونگ فورسز کا آپریش العزم جاری ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی…

16 hours ago

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ…

16 hours ago