اردو نیوز اپڈیٹس

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں ہرزہ سرائی پر پاکستان نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں جوابی بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جبکہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کا سرپرست ہے، خطے میں نفرت ، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتا ہے ، بھارت سرحد پار دہشت گرد وں کا نیٹ ورک چلاتا ہے، پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ ر ہا ہےمحمد راشد نے جے شنکر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا اور کشمیر سے کلبھوشن تک ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔اپنے خطاب میں محمد راشد نے کہا کہ آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی تقریر جو ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی ہے، ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے دہشت گردی کے بارے میں جھوٹے الزامات دراصل بار بار جھوٹ دہرا کر اسے سچ بنانے کی کوشش ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔محمد راشد نے کہا کہ بھارت ان ممالک کی صف میں شامل ہے جو غیرقانونی طور پر علاقوں پر قابض ہیں، عوام کو ظلم و جبر کا نشانہ بناتے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہیں، اس کی سب سے نمایاں مثال بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر ہے جہاں ریاستی دہشت گردی روزمرہ کا معمول ہے جن میں ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریاں، جبری نظربندیاں، جعلی مقابلے اور اجتماعی سزائیں شامل ہیں، جنہیں انسدادِ دہشت گردی کے نام پر ڈھکا جاتا ہے۔یہ بھی کہا کہ یہی ملک ایک خفیہ اور سرحد پار دہشت گردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے اور اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر کارروائیاں کرتا ہے، اس کا ایک زندہ ثبوت اس کے حاضر سروس بحریہ کے افسر اور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادو کی گرفتاری ہے، جسے پاکستان نے رنگے ہاتھوں دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث پایا۔پاکستانی مندوب نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم نے پہلگام واقعہ کے حوالے سے بے سروپا اور ناقابلِ فہم دعوے بھی سنے، یہ ایک طے شدہ سکرپٹ بن چکا ہے کہ کسی بھی واقعے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا جائے بغیر کسی ثبوت، منطق یا تحقیقات کے۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی، پاکستان نے ایک آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، جسے فوراً رد کر دیا گیا، حیرت کی بات نہیں کہ آج تک اس واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔محمد راشد نے کہا کہ اس واقعے کو جواز بنا کر بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 تا 10 مئی کے دوران پاکستان پر کھلی جارحیت کی گئی، جس کے نتیجے میں 54 معصوم شہری شہید ہوئے، جن میں 15 بچے اور 13 خواتین شامل تھیں، ہم نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور مگر محتاط جواب دیا اور صرف اہداف کو نشانہ بنایا۔پاکستانی سفارتکار نے اجلاس کی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ بین الاقوامی قانون کے لیے نہایت خطرناک نظیر قائم کرتا ہے، یہ ایک ایسا سانچہ ہے جسے وہ ممالک اپناتے ہیں جو عالمی قوانین کی پامالی، سرحد پار قتل و غارت گری، ہمسایوں کو دھمکانے اور کھلی جارحیت کرنے کے خواہاں ہیں، ایسی غیرقانونی اور غیرذمہ دارانہ روش کو عالمی برادری ہرگز نظر انداز نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے جنوبی ایشیا کے 1.9 ارب عوام جو دنیا کی ایک چوتھائی آبادی ہیں خوشحالی اور استحکام کے مستحق ہیں۔ مگر یہ مقاصد دھمکیوں اور خوف کی فضا میں حاصل نہیں ہو سکتے۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے مزید کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے، بھارت کو بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا، اگر وہ واقعی امن کا خواہاں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…

5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…

5 hours ago

کشمیر چوک انڈر پاس کی تکمیل سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…

5 hours ago

چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول سہل نیا نظام متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…

5 hours ago

جے ڈی وینس کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے…

5 hours ago

امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز قطری وفد کا ایک ہفتے میں تہران کا دوسرا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…

6 hours ago