اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات ہوئی جس میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور جنگلات کی افزائش میں جرمنی کے تعاون کو سراہا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے حالیہ سیلاب کے بعد جرمنی کی بروقت یکجہتی اور تعاون کے پیغام کو سراہا اور ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل پر مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ جرمنی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے،ویمن ایمپاورمنٹ،سماجی تحفظ اور انسانی ترقی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، پاکستان اور جرمنی کے مابین نومبر میں ہونے والے G2G مذاکرات شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت کے مواقع موجود ہیں، میرا وژن ایک خوشحال اور جدید پنجاب ہے جہاں ہر شہری بااختیار ہو،اس خواب کی تکمیل میں جرمنی اہم ساتھی بن سکتاُ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 بلین امریکی ڈالر رہی،پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا، 40 جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں، جو روزگار اور مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ میری اولین ترجیح ہے، حالیہ تباہ کن سیلاب اور سرحد پار سموگ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہیں۔ اس ملاقات میں فروغ تعلیم، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نصاب میں جدت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرمن سکالر این میری شمل کو خدمات کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ میں بھی جرمنی کے تعاون کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ حال ہی میں جرمن جونیئر ہاکی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا، مزید سپورٹس ایکسچینج اور کوچنگ مواقع کے منتظر ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago