پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھارت کے فضائی حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ جارحیت قرار دیا ہے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا نشانہ پرامن شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ انڈیا کا یہ دعوی کہ اس نے پاکستان اور آ زاد کشمیر میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سراسر جھوٹ ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہلاک ہونے والے کون ہیں؟ کیا سات سال کا بچہ دہشتگرد ہو سکتا ہے؟ کیا پانچ سال کی بچی دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ کیا ایک گھریلو خاتون دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے افواج کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ مناسب وقت اور طریقہ کار کا تعین خود کریں تاکہ موثر جواب دیا جا سکے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے…