اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت فیس بک پر خواتین سے دوستی کرنیوالا شخص کروڑوں روپے گنوا بیٹھا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں 80 سالہ بزرگ کو خواتین کی آئی ڈیز استعمال کرکے لوٹ لیا گیا، بزرگ شہری 9 کروڑ روپے گنوا بیٹھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 سال کے دوران 734 آن لائن لین دین میں اس شخص کو چار خواتین نے محبت اور ہمدردی کے بہانے تقریباً 9 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ جولائی 2025 میں بزرگ شہری کے بیٹے کی جانب سے سائبر کرائم کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے اس شبہ کا اظہار کیا کہ چاروں خواتین درحقیقت ایک ہی شخص ہو سکتا ہے، جو اس دھوکہ دہی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری نے اپریل 2023 میں ایک خاتون شاروی کو اپنی آئی ڈی سے فیس بک ریکویسٹ بھیجی، جسے کچھ عرصے بعد اس نے قبول کرلیا پھر دونوں میں بات چیت شروع ہوگئی اور فون نمبرز کا بھی تبادلہ ہوگیا۔ خاتون نے بزرگ کو اپنی دکھ بھری کہانیاں سنا کر ان سے پیسے بٹورنا شروع کردیے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہے اور وہ بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہے، بیمار ہے میری مدد کریں، جس پر بزرگ شہری نے خاتون کو پیسے بھیج دیے بعد میں بھی خاتون متعدد بار ان سے پیسے مانگتی رہی۔ اس کے بعد بزرگ سے ایک اور خاتون کویتا نے رابطہ کیا اور خود کو شاروی کی جاننے والی بتاکر ان سے دوستی کی خواہش ظاہر کی اور مختلف پیغامات بھیجنے کے بعد پیسے مانگنا شروع کردیے

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

3 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 day ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 day ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

1 day ago