اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر سے ڈیجیٹل گرفتار ی کے فراڈ میں 9 کروڑ بھارتی روپے لوٹ لیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر سے ڈیجیٹل گرفتار ی کے فراڈ میں 9 کروڑ بھارتی روپے لوٹ لیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک 85 سالہ بزرگ شہری کو منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جھوٹے الزامات سے ڈرا کر 9 کروڑ(تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) نکلوالیےگئے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جو ایک انجینئرنگ کالج میں کسی شعبے کے سابق سربراہ رہے ہیں۔پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کال کرنے والے نے اپنی شناخت ایک پولیس انسپکٹر کے طور پر کروائی۔ جعلی افسر نے بزرگ شخص کو بتایا کہ ان کا نام اور آئی ڈی کارڈ نمبر ایک ایسے بینک اکاؤنٹ میں استعمال ہوا ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں ڈرایا گیا کہ ان کے خلاف کیس درج ہو چکا ہے اور جلد ہی سی بی آئی اس کیس تحقیقات شروع کرےگی۔پہلی کال کے 3 روز بعد متاثرہ شخص کو واٹس ایپ پر ایک ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص پولیس یونیفارم پہنے ہوئے تھا۔ اس نے بزرگ شہری کو بتایا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں اور انہیں ڈیجیٹل گرفتاری میں رکھا گیا ہے، ویڈیو کال پر ان سے بینکنگ اور سرمایہ کاری کی تمام تفصیلات طلب کی گئیں اور انہیں سختی سے خبردار کیا گیا کہ یہ معاملہ کسی کو نہ بتائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شہری نے خوفزدہ ہوکر کال کرنے والے کی ہدایات پر آنکھیں بند کرکے عمل کیا۔ انہیں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے تمام میوچل فنڈز، فکسڈ ڈیپازٹ اور شیئرز سمیت اپنی تمام سیونگز مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیں۔ اس دوران ان سے جھوٹا وعدہ کیا گیا کہ ‘تصدیقی عمل’ مکمل ہونے کے بعد یہ رقم سود سمیت انہیں واپس کر دی جائےگی۔اس کے بعد بزرگ شہری آئندہ 3 ہفتوں تک وقفے وقفے سے رقم منتقل کرتے رہے۔ تاہم جب فون کالز کا سلسلہ بند ہوگیا اور متاثرہ شخص نے مبینہ تحقیقاتی افسروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا، تب انہیں احساس ہوا کہ وہ فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں، انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ڈیجیٹل گرفتاری کے فراڈ کے ہزاروں واقعات سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہےکہ ایسے فراڈ سے منسلک ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

3 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

3 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

4 hours ago