پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے معاملے پر پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آگاہ کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ہے۔اس سے پہلے بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے پیشگی اطلاع دی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…