اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ہریکے میں دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے اور ہائی فلڈ کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشن نے 25 اگست کو دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی اطلاع دی ہے، اس سے قبل بھارت نے 24 اگست کو دریاے توی میں بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع دی تھی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد سیلابی صورتحال کے حوالے یہ اہم رابطے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے مطابق سیلاب کی اطلاع دیے جانے کے بعد پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے.اس کے علاوہ دریائےسندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث پنجاب کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیہاتیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج نے سرحد کے قریب علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔بہاولنگر ضلع کی تحصیل منچن آباد کے علاقوں وزیرا گدوکا، میکلوڈ گنج میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے. خاص طور پر دھان، تل اور چارہ جات کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

3 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

3 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

3 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

3 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

3 hours ago