بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے عزائم کو نیست و نابود کر دیا، کوئی طاقت پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جدید ترین طیارے کاغذوں کی طرح زمین پر گرے، اس کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر حملے کیے لیکن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *