ہم امریکا اور ایران کو 47 سال کے بعد مذاکرات کی میز پر لائے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم امریکا اور ایران کو 47 سال کے بعد مذاکرات کی میز پر لائےاسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا ایران سے کہا کہ آپ ساتھ بیٹھیں، ہم سے کہا گیا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھیں۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران کہتا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس سے پہلے بالواسطہ مذاکرات ہوتے رہے، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران کے درمیان اسلام آباد میں 21 گھنٹے مذاکرات ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی پاسداری کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام لگا کر پاکستان پر حملہ آور ہوا، پاکستانی قوم نے معرکۂ حق میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں فلسطین میں خونریزی رکی نہیں تو اس میں کمی ضرور آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *