اردو نیوز اپڈیٹس

بینظیر بھٹو جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت تھیں بلاول بھٹو

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی شہید کا ویژن ایک مضبوط وفاق، بااختیار وفاقی اکائیوں اور آئین کی بالادستی تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سب کیلیئے وقار، مساوات و یکساں مواقع پر مبنی معاشرے کا وژن پیپلز پارٹی کیلیئے مشعلِ راہ ہے، بی بی شہید کی لیگیسی ایک ایسے پاکستان کے لیے روشنی کا مینار ہے جو اپنے دفاع میں مضبوط اور اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ میں ثابت قدم ہو، بی بی شہید کی لیگسی ایسے پاکستان کیلیئے مشعلِ راہ ہے جو جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ و جائز جدوجہد کی حمایت میں غیر متزلزل ہو۔انہوں نے بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم نہیں تھیں، بلکہ بی بی شہید بے آواز لوگوں کی آواز، مظلوموں کی طاقت اور اقتدار کے ایوانوں سے دور رکھے گئے شہریوں کی امید تھیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاست کو عوامی خدمت کے ایک عظیم مقصد میں ڈھال دیا۔بی بی شہید نے اپنی زندگی ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی جہاں ہر شہری وقار بلاامتیاز مواقع اور انصاف کے ساتھ زندگی گزار سکے، قید و بند، سیاسی انتقام اور طویل جلاوطنی کے باوجود بی بی شہید آمریت اور اُن کی کٹھ پتلیوں کے خلاف اپنی جدوجہد میں کبھی متزلزل نہیں ہوئیں جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے غیر معمولی جراَت و غیر متزلزل عزم کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بلاخوف و خطر 1973 کے آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی تحریکوں کی قیادت کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پیغام اور مشن کو اُنکی شہادت بھی خاموش نہ کر سکی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو لیگسی ہر اس پاکستانی خاتون میں زندہ ہے جو رکاوٹوں کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی لیگیسی ہر اس نوجوان میں زندہ ہے جو بہتر مستقبل کا خواب دیکھتا ہے، ہر اس شہری میں زندہ ہے جو جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن پر سختی سے کاربند ہے، اپنے شہید قائدین کے ویژن کی روشنی میں ملک میں جمہوری حکمرانی اور سماجی انصاف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی شہید قیادت کے ویژن کی روشنی میں پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے کو یقینی بنائے گی، کارکنان آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں سے تجدید عہد کریں، وہ اصول جن کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی گذاری، جدوجہد کی اور جامِ شہادت نوش کیا تاکہ بی بی شہید کا ایک جمہوری، روادار اور عوام دوست پاکستان کا خواب آنے والی نسلوں تک قوم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

10 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

10 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

10 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

10 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

10 hours ago