پاکستان نیوز پوائنٹ
رواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔ بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور بیرون ملک گئے، ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک چلے گئے۔ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، ایک ہزار 479 انجینئرز نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رخ کیا، 390 نرسز نے بھی بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 3474 ٹیکنیشن اور 1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے، 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے ملک چھوڑا بیورو آف امیگریشن کے مطابق سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے، 6 ہزار 891 افراد یو اے ای اور 8 ہزار 331 افراد عمان گئے۔ 12ہزار 989 پاکستانی قطر، 939 بحرین، 775 پاکستانی ملائیشیا اور 592 چین گئے۔ 350 پاکستانی آذربائیجان، 264 جرمنی، 815 یونان، 108 جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار 454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے طویل…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک خصوصی موسیقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہارم نے کیمرون میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے دھمکی…