اردو نیوز اپڈیٹس

تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیا۔بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے ہیں۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971۔ بلکہ یہ 2025 ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ اور ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے اور نہ پہلے حملہ کریں گے۔ جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں۔ اور پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔ ہم مودی، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا۔ جبکہ اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

4 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

4 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

5 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

5 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

5 hours ago