اردو نیوز اپڈیٹس

ترکیہ کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات فوجی اور سفارتی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس تاریخی فتح پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو اس سال فروری میں صدر رجب طیب ایردوان کے اسلام آباد کے تاریخی دورے کے بعد سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہء انقرہ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے تمام اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن جلد از جلد بلایا جائے۔ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی، کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے اس کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہیں۔ ترک سفیر نے کہا کہ صدر ایردوان دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

6 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

6 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

6 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

6 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

6 hours ago