پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ میں آکن گرلگ کی بطور وزیرانصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔اپوزیشن جماعتوں نے آکن گرلگ کی تقرری پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور بعض ارکان دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے۔ک یاد رہے کہ آکن گرلگ اس سے قبل بطور چیف پراسیکیوٹر اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔حکومتی ارکان نے صدر اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آکن گرلگ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، برداشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ آج تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران…