اردو نیوز اپڈیٹس

ایران سے معاہدہ ترجیح ڈیل نہ ہوئی تو نتائج مختلف ہوں گے ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد وارننگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے اہم ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو ترجیح دینے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ملاقات میں نیتن یاہو کے متعدد نمائندے بھی شریک تھے اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اب یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو مذاکرات کے نتائج مختلف رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پچھلی بار ایران نے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسے “مڈنائٹ ہیمر” بمباری کا سامنا کرنا پڑا، جو ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران زیادہ ذمہ دارانہ اور معقول رویہ اپنائے گا، تاہم واضح کیا کہ امریکا سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے مگر اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا۔ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تعلقات بدستور قائم ہیں، تاہم اس نشست میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کی سرحد تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد محفوظ ہے، جبکہ توانائی پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر ونڈ انرجی کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، تاہم حتمی نتیجہ ایران کے طرزِ عمل پر منحصر ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

3 hours ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

3 hours ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

3 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

3 hours ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

3 hours ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

3 hours ago