پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور تہران ڈیل کرنے کے لیے بے قرار ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران انتظامیہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے شدید بے چین ہے اور اس سلسلے میں “مناسب لوگوں” کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ آج صبح ایران کے حوالے سے مناسب لوگوں کی طرف سےرابطہ ہوا، ایران نے ہم سے بات چیت کی ہے اور شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کئی امور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، تاہم ایرانی حکام ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری پر تاحال راضی نہیں ہیں۔انہوں نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کر دی ہے اور آبنائے ہرمز پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، “ہم کسی بھی ملک کو بلیک میلنگ یا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔
