ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں مسعود پزشکیان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔ اپنے ٹیلیگرام بیان میں انہوں نے کہا کہ تہران بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا عالمی اصولوں سے ہٹ کر رویہ دیرپا معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ پزشکیان نے میکرون سے کہا کہ یورپ امریکا کو ان اصولوں کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ دھمکیوں، دباؤ اور فوجی اقدامات پر مبنی حکمت عملی نہ صرف مسئلے کا حل نہیں بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پالیسی اپنے پیدا کردہ مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *