پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔جاپان اٹانک پاور کمپنی نے بتایا ہے کہ زلزلہ کے باعث توکائی نمبر 2 نیوکلیئر پاور سٹیشن میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…