اردو نیوز اپڈیٹس

جب ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں 5 طیارے گرائے آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آج ہی کے دن 1965 میں ایم ایم عالم نے وہ کارنامہ انجام دیا تھا جسے رہتی دنیا تک فضائی جنگوں کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی اور حریف ملک کی فضائیہ پر ہمیشہ کے لیے برتری پا لی جس کا مظاہرہ امسال مئی کی لڑائی میں بھی کیا گیا جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن طیاروں کو مار گرایا جس کی تصدیق ٹرمپ نے بھی کی۔7 ستمبر 1965 کے یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے، قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔1965 ء کی جنگ میں سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے، انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، یہ کارنامہ آج بھی فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔1965 ء کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور مہارت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانبازی نے پاکستان کو میدانِ جنگ میں برتری دلائی اور قوم کو سربلند کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی، اس کی کثیر الجہتی صلاحیتیں اور جدت ناقابلِ تسخیر ہیں اور پاک فضائیہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ دشمن کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق و باطل میں فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔یومِ فضائیہ کے موقع پر آج قوم اپنے شہداء کو بھی یاد کر رہی ہے، جن میں نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔نشان حیدر راشد منہاس کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، فاتحہ خوانی کی گئی اور نوجوان پائلٹ کو ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

4 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

4 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

4 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

4 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

4 hours ago