اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلیے منتخب

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا. ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔اے ایس پی شہربانو نقوی کو پاکستان بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا۔ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوگی. جس میں منتخب کیے گئے خواتین اور مرد معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستان پولیس سروس کیلئے فخر کی بات ہے، اے ایس پی شہربانو نقوی جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا سوسائٹی خطے میں سماجی خدمات کے شعبے میں نوجوان لیڈرز کے اہم کردار کے حوالے سے وسیع، موثر اور پروفیشنل تنظیم ہے، سوسائٹی ایشیا بھر سے ہر سال اپنے اپنے شعبوں میں تعمیر و ترقی، قائدانہ کردار کے مالک افراد کا انتخاب کرتی ہے، ایشیا سوسائٹی خطے میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نظریہ پر کاربند ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

12 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

12 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

12 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

12 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

12 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

12 hours ago