اردو نیوز اپڈیٹس

جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا پوری دنیا کو پتا چل جائے گا ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کررہی ہے. تاہم جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی. بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا .لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں گرایا، باقی 2 بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک کو ڈنگہ پر مار گرایا گیا. جس کا فرانزک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرقی سرحد ہماری گہری نظر ہے اور ہر متحرک شے کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور اسے گرایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ شب اس طرح کے 3 میزائل بھارت نے خود اپنی حدود میں امرتسر میں گرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ دعویٰ سفید جھوٹ ہے کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا ہے، کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو وہ اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے، اگر 15 مقامات پر حملہ کیا جاتا تو اس کے شواہد ضرور ہوتے۔مزید کہا ’اگر بھارت نے 15 جگہوں پر میزائل مار گرائے تو پھر وہ اپنے 5 طیاروں کو کیسے نہ بچاسکا. بھارتی حکومت ملکی سطح پر اپنے فائدے کے لیے ڈراما کررہی ہے جس سے اسے گریز کرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو پھر بھارتی میڈیا کو اس کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا خود ہی جان جائے گی. پاکستان جب حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائے دے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی حدیں پار کر دیں صدر وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی…

6 hours ago

بھارت سے کشمیر پانی تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن…

6 hours ago

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں…

6 hours ago

بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

6 hours ago

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور…

6 hours ago

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں این ڈی ایم اے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے…

6 hours ago