اردو نیوز اپڈیٹس

جنوبی کوریا میں کم آمدنی والوں کیلئے 1 لاکھ سے 6 لاکھ وون تک فی کس ریلیف دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 26.2 کھرب وون (تقریباً 17.7 ارب ڈالر) کا اضافی حکومتی بجٹ منظور کر لیا، جس کا مقصد ایران جنگ کے ملکی معیشت پر اثرات کو کم کرنا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اس بجٹ کو جلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت کم آمدنی والے طبقات کو خصوصی مدد دی جائے گی، جس میں آمدنی کے لحاظ سے نچلے 70 فیصد افراد (تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ افراد) کو نقد رقم فراہم کی جائے گی۔اس پیکیج میں صدر لی کا اہم کنزیومر واؤچر پروگرام بھی شامل ہے، جس کے تحت آمدنی کے لحاظ سے نچلے 70 فیصد افراد کو فی کس 100,000 وون سے لے کر 600,000 وون (400 سے زائد ڈالرز) تک ادائیگیاں کی جائیں گی۔بجٹ میں ایندھن کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی اخراجات شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ ماہ متعارف کروائی گئی تیل کی قیمتوں کو تقریباً چھ ماہ تک برقرار رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے تقریباً مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔تیل کی بلند قیمتوں کے باعث مارچ میں جنوبی کوریا میں مہنگائی کی رفتار تیز ہو گئی، جبکہ پالیسی سازوں نے آئندہ مہینوں میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ اسی دوران درآمدی اخراجات میں بھی ستمبر 2022 کے بعد سب سے تیز اضافہ دیکھا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 hour ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago