اردو نیوز اپڈیٹس

ایران لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان نے روک دیا ایرانی نائب وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران گذشتہ روز جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان نے روک دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے سخت جواب دینے کی تیاری کرلی تھی، مگر پاکستان نے مداخلت کر کے اسے رکوا دیا۔ واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 200 سے زائد افراد کی شہادت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ لبنان پر گذشتہ روز اسرائیلی حملوں سے ایک ہی روز میں 203 افراد شہید اور 1 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔ اپنے بیان میں لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک مثبت جواب ملا ہے، موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

44 minutes ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

47 minutes ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

49 minutes ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

53 minutes ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

55 minutes ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

59 minutes ago