اردو نیوز اپڈیٹس

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی.ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا .جس میں آئینی بینچ کے لیے 2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے. جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس باقر نجفی کو آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ دونوں ججز کو کثرت رائے سے آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری آٹھ ووٹوں کی اکثریت سے دی گئی جب کہ جسٹس علی باقر نجفی کو سات ووٹ ملے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچ میں مزید ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی جب کہ جسٹس جمال مندوخیل، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بھی جسٹس علی باقر نجفی کو ووٹ نہیں دیا، مخالفت کرنے والوں کا موقف تھا کہ پہلے ججز نامزدگی کے لئے رولز بنائے جائیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے دونوں ججوں کی منظوری کے عمل میں حصہ نہ لیتے ہوئے کہا کہ میں رولز کمیٹی کا سربراہ ہوں، رولز بننے تک کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

16 hours ago

کرسمس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…

16 hours ago

فیلڈ مارشل کا راولپنڈی چرچ کا دورہ کرسمس تقریبات میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…

16 hours ago

قائداعظم کا149 واں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

16 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…

16 hours ago